logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

آگرہ :10؍جنوری(اظہرعمری؍بی این ایس)تنظیم علماء اہل سنت کی جانب سے تاج نگری کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں وقت رہتے لائوڈاسپیکرکی اجازت مقامی پولیس تھانہ سے لے لیں، تنظیم سیکریٹری مفتی مدثر خان قاردی نے کہا کہ لائوڈاسپیکرہٹانے کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہے ، یہ عدالت کا فیصلہ ہے ، اس وجہ سے اس کا ہم احترم کرتے ہیں ، تنظیم اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ تاج نگری کی ہر مساجد پر لگے ہوئے لائوڈاسپیکرکی اجازت مقامی پولیس تھانہ سے وقت رہتے مل جائے، اس لیے تنظیم سے منسلک رکن ہرمساجد کے امام سے رابطہ کر رہے ہیں، اگر اس کے بابجود اگر کسی وجہ سے کوئی رکن آپ تک نہیں پہنچ سکا تو مزید معلومات کے لیئے تنظیم کے نگلامیواتی نوری مسجد دفتر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ، تنظیم صدر مولاناارشداحمن قادری نے کہا کہ شہر کی ہر مسجد کو اپنے یہاں لگائے لائوڈاسپیکرکی اجازت مقامی پولیس تھانہ سے لینی ہے لیکن اجازت لیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جمعہ کے روز ہر مسجد میں مزہبی تقریر ہوتی ہے،جس میں لائوڈاسپیکرکی ضرورت ہوتی ہے ، اس لیے اجازت لیتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھا جائے،درخواست کا فارم تنظیم کے دفتر پر موجود ہیں ،عوام کسی بھی وقت وہاں سے فارم حاصل کرتے ہوئے معلومات حاصل کر سکتی ہے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh