logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

سون بھدر : اتر پردیش کے ضلع سون بھدر کے چھپراکنڈ اسٹیشن کے نزدیک ہاؤ ڑہ سے جبل پور جانے والی شکتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ تاہم، اس حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔گورنمنٹ ریلوے پولس (جی آر پی) کے مطابق ہاؤڑہ سے جبل پور جانے والی گاڑی نمبر 11448 شکتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے آج صبح تقریبا 6:30 بجے چھپرا کنڈ اسٹیشن کے نزدیک پٹری سے اترگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹری سے اترنے والے ڈبے کو ٹرین سے الگ کرلیا گيا ہے اور بقیہ ڈبوں کے ساتھ ٹرین کو جبل پور کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حادثے کی جگہ پر پٹری ٹوٹی ہوئی ملی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh