logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی،13دسمبر(یواین آئی)مشہور اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ خواتین پوری دنیا پر چھارہی ہیں۔امیتابھ بچن نے سیٹ پر کام کرنے والی خواتین کی ستائش کی۔ان کا کہناہے کہ خواتین دنیا پر چھارہی ہیں۔انہوں نےاپنے بلاگ پر لکھا،’’سکون صرف جنگلوں اور آسمان میں ہی نہیں ہے،بلکہ کام کرنے کی جگہ پر بھی ہے۔یہ سکون الگ قسم کا ہے،یہ محنت اور ایمانداری ،مینجمنٹ کی صلاحیت ،بہترین انتظام اور پیشہ ورانہ طورپر مشکل سے مشکل کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ملنے والا سکون ہے۔‘‘انہوں نے مزید لکھا،’’اور یہ سب سیٹ پر کام کرنے والی خوتین سے ملتا ہے۔وہ سبھی کام سے وابستہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دوڑ بھاگ کرتی رہتی ہیں۔ایک وقت تھا جب سیٹ پر خواتین کے نام پر صرف اداکارہ اور اس کی ماں ہوا کرتی تھیں لیکن اب حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے۔خواتین دنیا پر چھارہی ہیں۔یہ مذاق نہیں ہے،یہ ایک مکمل حقیقت ہے ،اس میں تھوڑا وقت لگے گا اور وقت دور نہیں ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh