logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سیٹ ڈیزائننگ کی صلاحیتیں فلموں میں بھی آزمائیں۔اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے حال ہی میں سیٹ ڈیزائننگ کا اسٹور کھولا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کے سوا بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام اداکاروں نے شرکت کی،اس موقعے پر  نامور ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی بھی موجود تھے، وہ گوری خان کے کام سے اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ انہوں نے گوری کو اپنی صلاحیتیں فلموں میں آزمانے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فلموں کے سیٹ ڈیزائن کریں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت کیوں ٹھکرائی؟سنجے کی پیشکس پر گوری خان نے غور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  وہ فلموں میں سیٹ ڈیزائننگ کے کام کے بارے میں ضرور سوچیں گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 2002 میں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اداکار و ہدایت کار کی یہ کامیاب جوڑی ایک بار پھر بھارتی شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر مبنی فلم میں  کام کرتی نظر آئے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh