logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

مبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید ہونے کی وجہ سے ان کے شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی اورشو میں بلائے گئے بالی ووڈ سپراسٹار انتظارہی کرتے رہ گئے۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کےایکشن ہیرو اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز اور ایشاگپتا اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے لیکن کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل وہاں نہیں پہنچے پہلے تو فلم کی ٹیم نے کپل کا انتظارکیا لیکن جب کپل کافی دیر تک سیٹ پر نہیں پہنچے تو اجے دیوگن غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور وہاں سے چلے گئے۔اس خبرکوبھی پڑھیں:کپل شرما لاپتہ ہوگئےکپل کی ٹیم ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ان کا فون بند جارہا تھا ، بعد ازاں ٹیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو اچانک پینک اٹیک آیا تھا جس کے باعث وہ سیٹ پر نہیں پہنچ سکے۔واضح رہے کہ پینک اٹیک دراصل ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض پر اچانک گھبراہٹ کا حملہ ہوتا ہے اور مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے اور کپکپاہٹ طاری ہوجاتی ہے، کپل بھی آج کل اسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث آئے روز ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ ملتوی کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh