logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی، 30 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ کی بالی باربی گرل کیٹرینہ کیف نے شاہد کپور کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بالی وڈ میں خبریں ہیں کہ کیٹرینا نے شاہد کپور کے اہم کردار والی فلم ’بتّی گل، میٹر چالو‘ چھوڑ دی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کیٹرینہ کے پاس اس فلم کے لئے ڈیٹس نہیں تھیں۔ فلم کا فرسٹ لک حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ کیٹرینہ اس فلم کو کرنا چاہتی تھیں۔ اس فلم میں ان کا کردار اتراکھنڈ کی ایک وکیل کا تھا لیکن ڈیٹس نہ ہونے کے سبب انہیں یہ پروجیکٹ چھوڑنا پڑا۔ اس رول کے لئے انہیں چھوٹے شہر کی لڑکی کے کردار میں خود کو ڈھالنا تھا نیز وہاں بولی جانے والی زبان سیکھنی پڑتی۔ یہ سب کرنے کےلئے کیٹرینہ کو کافی وقت درکار تھا اس لیے انہوں نے فلم کے پہلے ہی مرحلے میں خود کو اس سے الگ کرلیا۔کیٹرینہ ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ کیٹرینہ ’ٹھنگس آف ہندوستان‘ فلم کی شوٹنگ بھی کررہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh