logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 2017 کا سورج اپنی ہنگامہ خیزیوں کے ساتھ غروب ہوگیا اورایک نئی امید لےکر 2018 کا سورج طلوع ہوا۔دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے منفرداندازاپنانے کے ساتھ آتش بازی کی جاتی ہے، لوگ اپنے دوستوں اورچاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ اسٹارز نے بھی نئے سال کی آمد پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔امیتابھ بچن:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پراپنی پوتی آرادھیا اور نواسی شوئتا نندا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیٹیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، جب کہ پوتی اور نواسی تو بہت اچھی ہوتی ہیں‘۔2018 کی بہت مبارکباد۔شاہ رخ خان:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سال نو شروع ہوتے ہی اس فکر میں مبتلا ہوگئے کہ ان کی آنے والی فلم کانام کیا ہوگا انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سال آنند لال رائے کی فلم کے نام کا انتظار کرہاہوں۔انوشکا شرما:فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل انوشکا شرما اورکترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل کا سرپرائز بالکل بھی نہیں بھولنا کیونکہ اصلی نیو ائیر گفٹ تو کل (یعنی آج)5 بجے ملے گا۔سشمیتا سین:نامور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نیوائیر کا جشن منانے کے لیے دبئی میں موجود ہیں انہوں نے برج الخلیفہ پر نیوائیر کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور تمام لوگوں کو 2018 کی مبارکباد دی ہے۔بپاشا باسو، کرن سنگھ گروور:اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروورنے ایک مزاحیہ ویڈیو کے ذریعے نیوائیر کی مبارکباد دی ہے۔سیف علی خان کرینہ کپور:سیف علی خان اورکرینہ کپور اپنے چھوٹے نواب تیمورعلی خان کے ساتھ سوئزرلینڈ میں نیو ائیر کا جشن منارہے ہیں۔سنی لیون:ناموربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جنوبی افریقا میں نیوائیرکا جشن منارہی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔کپل شرما:بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکارکپل شرما نے بھی اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔روینہ ٹنڈن:نامور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بنکاک میں موجود ہیں انہوں نے بھی تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔عمران ہاشمی: بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے ٹوئٹ کیا کہ نئے سال کے باقی عہد ایک طرف لیکن میں ایک عہد ضرور توڑوں گا اور خوب دل بھر کر کھاؤں گا۔ اگر تمام چیزیں شوگر فری اور فیٹ فری (بغیر چربی)کے ملیں، نیا سال مبارک ہو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh