logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

حیدرآباد 23ستمبر (یواین آئی )بالی ووڈ کے پروڈیوسر کریم مورانی عصمت دری کے معاملہ میں شہر حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن میں خودسپرد ہوگئے۔ان پر ممبئی کی ایک خاتون نے عصمت دری کا الزام لگایا تھا اورحیات نگر پولیس میں اس سلسلہ میں شکایت کی تھی۔ اس خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ مورانی نے فلموں میں کام دلانے کے بہانے دس جنوری کو ایک ہوٹل میں اس کی عصمت دری کی تھی۔ مورانی کی ضمانت کی عرضی نچلی عدالت نے مسترد کردی تھی جس کے بعد وہ حیدرآباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے تاہم ہائی کورٹ نے بھی ان کو کسی بھی قسم کی راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازاں وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے حیدرآباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا اور ان کو ہدایت دی تھی کہ وہ پولیس کے سامنے خودسپرد ہوجائیں ۔ملک کی اعلی عدالت کی ہدایت کے مطابق مورانی جمعہ کی شب پولیس کے سامنے خودسپرد ہوگئے۔پولیس اب ان کو ٹرائیل کورٹ میں پیش کرے گی ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh