logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

کسی زمانے میں ٹی وی پر سب سے زیادہ مقبول رہنے والا کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' آجکل نظر نہیں آرہا اور اس کے بند ہونے کا چرچا عام ہے۔ لیکن اس کے بند ہونے کا سبب ہے کیا۔حال ہی میں، سونی انٹرٹینمینٹ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کپل شرما کی صحت خراب ہونے کے سبب اس شو کو فی الحال بند کیا جا رہا ہے۔عورت کے بھیس میں مرد کرداروں کی زندگی'کیا میرا اور سنیل کا جھگڑا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟'اس کے علاوہ، کپل سے شاہ رخ خان اور اجےدیوگن کی ناراضی کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔لیکن اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم 'فرنگی' مکمل کرنے کے بعد اپنا شو لیکر واپس آئیں گے اور سونی چھوڑنے کا انکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔روزنانہ انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، انہوں نے کہا کہ، 'میں پچھلےدس برسوں سے بریک لیے بغیر کام کر رہا تھا، ذہنی دباؤ، بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مجھے طبی مدد کی ضرورت تھی میں نے سوچا کہ اس سے پہلے صحت کا کوئی نیا نیا مسئلہ ہو بریک لینا ہی بہتر ہوگا۔فلم 'فرنگی' کی شوٹنگ ختم کرنے کے چکر میں شاہ رخ خان اور دوسرے اداکاروں کو انتظار کرانے کے الزام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ' میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹار کو ناراض کر کے اپنی کمائی کا اتنا بڑا ذریعہ ختم کروں کیونکہ اپنی فلم میں میں وہی رقم لگا رہا ہوں جو مجھے ایسے شوز کی میزبانی کر کے ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ میں ختم ہو چکی ہے اور اب صرف پروموشنل گانا باقی ہے جسکی شوٹنگ ممبئی میں ہی ہونی ہے۔کپل کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان میرے لیے کیا ہیں اور میں انہیں کتنی عزت دیتا ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh