logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دیوالی کے موقعے پرسلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ارپیتا کے شوہر آیوش کی نئی فلم  کی تشہیر میں ان کی بھرپور مدد کریں گے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان صرف سلمان کی نہیں بلکہ پورے بالی ووڈ کی بہن ہیں۔ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار ارپیتا خان کو اپنی بہن مانتے ہیں اوران سے بےانتہا پیار کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  بھی ارپیتا کو اپنی سگی بہنوں کی طرح چاہتے ہیں اور ان کی کوئی بات نہیں ٹالتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارپیتا خان کے شوہرآیوش شرما بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں اورارپیتا چاہتی ہیں کہ شاہ رخ خان آیوش کی فلم کی پروموشن کریں۔ اداکار سلمان خان کو بالی ووڈ کا ’’گاڈ فادر‘‘کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا اور ڈیزی شاہ سمیت متعدد اداکاراؤں کو فلموں میں متعارف کروایا ہےاور اب وہ اپنی بہن ارپیتا کے شوہر آیوش شرما کو فلموں میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔ سلمان خان نے کامیاب ترین بھارتی پنجابی فلم ’’جٹ اینڈ جولیٹ‘‘کے حقوق خرید لیے ہیں اور اس فلم کو دوبارہ ہندی میں بنارہے ہیں۔ فلم کے ہندی ری میک میں آیوش شرما اور بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو’’ناگن‘‘کی اداکارہ مونی رائے مرکزی کردار ادا کریں گی۔گزشتہ روزارپیتا خان کے گھر دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرارپیتا نے شاہ رخ خان سے دیوالی کے تحفے کے طورپردرخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ ان کے شوہر کی نئی فلم کی پرموشن میں حصہ لیں، ارپیتا کی اس درخواست کو شاہ رخ خان نے فوراً مان لیااوران سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر فلم کی  تشہیر میں ضرور حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی پنجاب کے گاؤں کے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک کینیڈین لڑکی سے شادی کرلیتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh