logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرح پورے بھارت کی آنکھیں اداکارہ سشمیتا سین کی شادی پرلگی ہوئی ہوتی ہیں، مداح جاننا چاہتے ہیں کہ سشمیتا سین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی لیکن اب شائقین کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ سشمیتا نےحال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اورناموراداکارہ سشمیتا سین اپنی زندہ دلی اورہنس مکھ طبیعت کے باعث بالی ووڈ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا گزشتہ کافی عرصہ سے فلموں سے دورہیں لیکن سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں جب کہ وہ انسٹا گرام اور ٹوئٹرپراپنی تصاویراورپیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 18 ویں سالگرہ کے موقعے پر تصاویرشیئرکی تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا اوراب انہوں نےانسٹاگرام پرایک پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادیرپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے انسٹا گرام پراپنی ایک تصویرشیئرکی اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ جب کوئی آپ سے بہت خوبصورت بات کرتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے اورجب پیار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام واضح ثبوت ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آچکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh