logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ ان کی سپرہٹ فلم دنگل سے شاندارہے۔ عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اس دیوالی 20 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے۔عامر خان دیوالی کو فلموں کی ریلیز کےلئے بہتر وقت تسلیم کرتے ہیں۔ ان کی فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونی تھی، اس تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ’فلم بن کر تیار تھی تو کیا دو مہینے انتظار کرتا۔‘ اس لئے دیوالی کے موقع پر فلم ریلیز کی جارہی ہے۔ ویسے یہ میری فلم نہیں ہے۔ زائرہ وسیم کی فلم ہے۔ میں تو سیکنڈ لیڈ میں ہوں۔ میرا رول ایسا ہے جسے عام طور پر ہیرو کے لئے نہیں لکھا جاتا، میرا کردار تھوڑا گھمنڈی ہے،جھوٹ بولتا ہے، فلرٹ بھی کرتا ہے، کئی لوگ اس کا موازنہ انو ملک سے کررہے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ ’’ایکٹر کے طور پر یا پروڈیوسر کے طور پرمیری ترجیح رہتی ہے کہ لوگ فلم کو پوری طرح انجوائے کریں۔ اس میں کوئی سماجی پیغام بھی میں دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ دنگل اور اس کی کہانی بالکل مختلف ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلم دنگل سےبھی بڑی فلم ہے۔ ’سیکرٹ سپراسٹار‘ ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو والد کے خلاف جاکر اپنے خوابوں کی تعبیر کرتی ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh