logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ممبئی ، 3 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کی باربی گرل کیٹرینہ کیف ’ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے بہت پرجوش ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ۔ اس فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کیٹرینہ کیف کا بھی اہم کردار ہے ۔ طویل عرصہ بعد کیٹرینہ کے کھاتے میں ہٹ فلم آئی ہے۔ جتنی تعریف سلمان خان کو ملی ہے اتنی ہی کیٹرینی کیف نے بھی حاصل کی ہے۔ کیٹرینہ کو ان کی اداکاری اور خاص طور پر ایکشن مناظر کے لئے کافی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کے بارے میں بات کر رہے ہیں، میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ فلموں میں اداکارہ کو بھی پاورفل دکھایا جا رہا ہے اور لوگ پسند کر رہے ہیں‘‘۔فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد کیٹرینہ کیف کی 2018 میں ٹھگس آف ہندوستان اور آنندایل رائے کی فلم ریلیز ہونے والی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh