logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

بھوپال، 18 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے بیراگڑھ کے سنت ہردارام کمپلکس میں زبردست آگ لگنے سے 120 سے زائد کپڑے کی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے 20 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا اور فوج کے فائربرگیڈ کی مدد لینی پڑی۔کمپلکس میں سب سے پہلے کپڑے کی ایک دکان میں اتوار کے روز تقریباً دوپہر ساڑھے گیارہ بجے آگ لگی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کی کچھ گاڑیاں کل یہاں نائب وزیراعظم کے دورہ کی وجہ سے احیتاطاً ریزرو تھیں۔ فائر بریگیڈ کے تاخر سے پہنچنے کی وجہ سے بھی آگ نے شدت اختیار کرلی۔فائر برگیڈ کے مطابق کل دیر شام آگ پر قابو پانے کے لئے فوج اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ ہی ان کے درجنوں فائربرگیڈ کی گاڑیوں کی مدد لی گئی۔سیہور ضلع سے بھی فائر برگیڈ بلاکر آگ بجھانے کی کوشش رات بھر جاری رہی۔ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں کپڑے کی ہول سیل اور ریٹیل کی بہت دکانیں ہیں۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh