logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

گاندھی نگر، 9 دسمبر ( یو این آئی) گجرات اسمبلی کے لئے پہلے مرحلے میں جنوبی اور سوراشٹرا علاقے کے 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر آج صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی۔ وہاں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پہلے دو گھنٹے میں 12 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے۔چیف الیکشن افسر کے دفتر نےبتایا کہ ابھی فیصد کا حساب اور ووٹوں کی گنتی کا کام جاری ہے.

ادھر، کانگریس کے پوربندر سیٹ کے امیدوار اورپارٹی کے سابق صوبائی صدر ارجن موڈھواڈيا نے الزام لگایا ہے کہ ای وی ایم میں دھاندلی کا اندیشہ ہے.

ای وی ایم سی ای او گجرات نام کے وائی فائی سے منسلک بتائے گئے ہیں۔ اس بارے میں شکایت کی گئی ہے۔چھ مقامات پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کے سبب ووٹنگ شروع ہونے میں تاخیر کی بھی اطلاع ہے۔ جام نگر کے سورٹھي سمیت کچھ دیگر مقامات پر لوگوں کے مقامی مسائل کو لے کر پولنگ کے بائیکاٹ کرنے کی بھی اطلاع ہے.صبح ووٹ ڈالنے والے اہم سیاستدانوں میں مسٹر روپاني، مسٹر واگھاني کے علاوہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، سابق صدر ارجن موڈھواڈيا، وزیر بابو بوكھريا، گنپت وساوا، مرکزی وزیر پروشوتم روپالا وغیرہ شامل تھے.

اس کے علاوہ کرکٹر چتیشور پجارا نے بھی راجکوٹ میں ووٹ دیا۔چیف الیکشن افسر بی بی سوین نے بتایا کہ پرامن پولنگ کے لئے نیم فوجی دستوں سمیت کل ملا کر پونے دو لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کئے گئے ہیں.

اس کے علاوہ پولنگ کے کام میں2.41 لاکھ اہلکار بھی لگائے گئے ہیں.

پہلے مرحلے کے لئے بنائے گئے 24689 پولنگ مراکز پر وی وی پیٹ کے ذریعے پولنگ ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 57 خواتین سمیت کل 977 امیدوار میدان میں ہیں۔ برسراقتدار بی جے پی نے تمام 89 سیٹوں پر جبکہ اپوزیشن کانگریس نے 87 سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ بی ایس پی نے 64، ایس پی نے چار، شنرسنگھ واگھیلا کے’جن وکلپ مورچہ‘ نے 48، آپ نے 21، جے ڈی یو نے 14، این سی پی نے 30 اورشیوسینا نے 25 امیدوار اتارے ہیں.

443 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں.پہلے مرحلے میں اہم چہروں میں راج کوٹ مغربی سیٹ سے وزیر اعلی مسٹر روپاني، بھاؤنگر مغرب سے بی جے پی ریاستی صدر جیتو واگھاني، پوربندر سے بی جے پی کے بابو بوھريا اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارجن موڈھواڈيا اور مانڈوي سے کانگریس کے شكتی سنگھ گوہل شامل ہیں.کل 182 سیٹوں والی اسمبلی کی باقی 93 نشستوں (شمال اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی) پر دوسرے اور آخری مرحلے میں 14 دسمبر کو الیکشن ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔ پولنگ شام پانچ بجے تک ہوگی۔رقبہ کے حساب سے سب سے چھوٹا علاقہ كارنج جبکہ سب بڑھ ابڈاسہ ہے.

ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سورت شمالی سب سے چھوٹا اور كامریج سب سے بڑا ہے۔ریاست کے کل4.35کروڑ میں سے 2.12کروڑ ووٹر پہلے مرحلے میں ووٹ کریں گے۔ ان میں1.11کروڑ مرد ہیں، پچاس فیصد ووٹر 40 سے کم عمر کے ہیں۔پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں- کچھ، سریندرنگر، راج کوٹ، موربی، جام نگر، دیو بھومی-دوارکا، پوربندر، گر-سومناتھ، جونا گڑھ، امریلي، بھاؤنگر، بوٹاد (11 ضلع سوراشٹر علاقے کے) اور نرمدا، بھروچ، تاپی، سورت، نوساري، ولساڈ، ڈانگ (ساتوں جنوبی گجرات کے) شامل ہیں.

دوسرے مرحلہ میں باقی 14 اضلاع کی 95 سیٹوں پر 14 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی.واضح رہے کہ دو مرحلے میں ہی ہو نے والے گزشتہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوراشٹر-کچھ اور جنوبی گجرات کی 87 سیٹوں پر 70 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی تھی.

دونوں مراحل کو ملا 71 فیصد سے زیادہ کا ریکارڈ پولنگ ہوئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh