logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

جے پور، 25 دسمبر ( یو این آئی) راجستھان ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ نے آج ڈاکٹروں کی ہڑتال پر سخت رویہ اپناتے ہوئے ریاستی حکومت کو انہیں گرفتار کرنے اور ان پر انتظامی اور قانونی کارروائی کرنے کی پوری چھوٹ دے دی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پردیپ نندراجوگ اور جسٹس دنیش سوماني کی خصوصی بنچ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو پوری طرح غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے پیروی کر رہے وکیل سے پوچھا کہ کیا آن سروس ڈاکٹر یونین کے صدر ڈاکٹر اجے چودھری اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر درگا شنکر آج ڈیوٹی جوائن کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بھی پولیس نے دھڑپڑ جاری رکھی ہے، سلئے وہ کس طرح کام پر آ سکتے ہیں۔ اس پر ریاستی حکومت کی جانب سے اٹارنی این ایم لوڈھانے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایک بھی ڈاکٹر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اس پر ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت پہلے ان کےتبادلے منسوخ کرے تب ہی وہ کام پر واپس آ سکتے ہیں۔ اس کے بعد خصوصی بنچ نے سختی دکھاتے ہوئے یہ حکم جاری کئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh