logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

حیدرآباد 19دسمبر (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں عصری ملٹی کوزائن فوڈکورٹ کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔زو پارکس آف اتھاریٹی نے جاریہ سال تیار کی گئی اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔یہ فوڈ کورٹ باب الداخلہ کے دائیں جانب قائم کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ٹنڈرس کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی ۔اس فوڈ کورٹ میں کئی طرح کی غذائی اشیا فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے لئے زو آنے والوں کو زو کے اندرونی علاقہ میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔چڑیا گھر میں فی الحال تین کینٹینس ہیں جو اس فوڈ کورٹ کے قیام کے بعد بند کردی جائیں گی ۔اس عصری فوڈ کورٹس میں ڈیجیٹل لین دین ہوگا کیونکہ تلنگانہ حکومت تمام صنعتوں مین نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دیناچاہتی ہے ۔اس میں 500افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رہے گی ۔افسروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مجوزہ فوڈ کورٹ سے ہاکرس سسٹم کا خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ ہاکرس زو کے قریب سڑک پر غذائی اشیاکو فروخت کر رہے ہیں اور کئی مرتبہ انتباہ کے باوجود سڑک سے ہٹنے سے انکار کر رہے ہیں ۔ فوڈکورٹ کے قیام کے بعد ان کو وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh