logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

جگتیال26؍ڈسمبر(شمس نیوز ایجنسیز) جگتیال میں بلدیہ وائس چیرمین سراج الدین منصور کی جانب سے نوجوانوںمیں اسپورٹس اپریٹ کیلئے MLAکے نام سے عثمان پورہ گرونڈ 33وارڈ میں شٹل ٹورنمنٹ رکھا گیا۔ جس میں 32ٹیموں نے جگتیال ضلع کے مختلف مقامات سے نوجوانوںنے حصہ لیا جس کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی ،بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی ،گری ناگابھوشنم سابقہ بلدیہ چیرمین ، سید جمیل احمد صدر عیدگاہ کمیٹی جگتیال ،محمد شرف الدین امیر جماعت تبلیغی،صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین،بسم اللہ خان ، محمد محمود علی افسر سپرینینڈینٹ DMWڈپارٹمنٹ ،محمد ریاض خان ،محمد منیر الدین منا ، گاجولا راجیندر،محمدمجیب الدین، مکثر علی نہال، میر کاظم علی، محمد ریاض ، بنڈا شنکر ، خواجہ سمع الدین اظہر ،خواجہ کمال الدین ،خواجہ جلال الدین ،  مکیش کہننا،نے شرکت کی۔ رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا کوئی مذہب نہیں ہوا کرتا نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچپسی لیکر وطن کا نام روشن کریں،انہوںنے کہا کہ کھیل کے ذریعہ انسان صحت مند و تندرست رہتا ہے۔ 24کھنٹے میں40منٹ ورجش،اور کھیل کیلئے وقت نکال نے کی ضرورت ہے۔ اور کہا کہ کھیلوںکو کھیل کی طرح رکھا جائے جس سے قابلیت بڑہتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ نائب صدر نشین بلدیہ سراج الدین منصور کی جانب سے نوجوانوں میں اتحاد کیلئے اور اسپورٹ اسپریٹ کیلئے شٹل ٹورنمنٹ رکھا گیا ہے۔ قابل مبارکباد ہے۔ بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں ہر نوجوان آگے آنے کی ضروت ہے۔ جس سے اپنا وطن اور ملک کا نام روشن ہو سکے۔ بلدیہ کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوںکے میدان میں جتنی بھی سہولت ہو مہیا کرنے تیار ہے۔ بلدیہ وائس چیرمین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں شٹل کھیل نے کا موسم ہے نوجوانوں کی دلچسپی دیکھ کر یہ ٹورنمنٹ رکھا گیا ہے۔ جسمیں شٹل فائینل فتح حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک شاندار کپ کے علاوہ 4000ہزار روپئے نقد دیا جائیگا۔ اور رنر ٹیم کیلئے کپ کے علاوہ 2000ہزار روپئے نقد دیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ کھیل کے میدان میں وہی ٹیم کامیاب ہوسکتی ہے۔ جس کے پاس بہترین صلاحیت ہو ۔آئیندہ بھی نوجوانوں کے صلاحیتوں بڑھانے کیلئے اس طرح کے ٹورنمنٹ رکھا جائیگا۔اس موقع پر رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے افتتاحی شٹل میاچ کھیلا،نوجوانوں کے مطالبہ پر صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین نے  رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی سے مطالبہ کیا کہ مسلم محلہ میں انڈور شٹل اسٹیڈیم کیلئے تعمیر کام کرواکر دو سال قبل کئے گئے وعدہ کی تکمیلی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی کا شاندار استقبال کیا گیا جو گذشتہ روز بلدیہ کی جانب سے جوٹ میٹریل بیاگس اور پرس وغیرہ کیلئے عمان ،مسقت ،کے دورہ کے واپسی کے بعد مسلم محلہ جات میں پہلی مرتبہ آمد پر استقبال کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh