logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

پٹنہ،13دسمبر(یواین آئی)گجرات اسمبلی انتخابات کےلئے جمعرات کو ہونے والےدوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)پر شدید حملہ کرتے ہوئے ریاست کے ووٹروں سے 22برسوں سے وہاں برسر اقتدار بی جےپی کو اکھاڑ پھیکنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر یادو نے ٹویٹر پر اپنے مخصوص انداز میں لکھا،’’کمل کا پھول آلویز بناونگ اپریل فول ،رہنا کول نہ کرنا بھول،چٹانا دھول۔‘‘اس سے پہلے منگل کو سابرمتی ندی سے سی پلین کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کے دورے پر طنز کرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ نے طنز کیا اور کہا،’’بھائی بہنوں،22سال کی ناکارہ حکومت کے بعد بھی روزگار -نوکری بھولو۔اب غیر ملکی سی پلین اور پائلٹ کا سرکس دیکھو،ووٹ دو۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh