logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

لکھنؤ، 25 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر مہندر پانڈے نے سکندرا اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں پر عوام کی مہر قرار دیا ہے۔مسٹر پانڈے نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سکندرا میں ملی جیت پارٹی کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس ' نعرے پر عوام کی رضامندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کو عوام حمایت دے رہی ہے۔ اس لئے پارٹی کو ہر میدان میں فتح حاصل ہو رہی ہے۔ بی جے پی ممبر اسمبلی متھرا پرساد پال کے انتقال سے خالی ہوئی سکندرا سیٹ پر بی جے پی نے ان کے بیٹے اجیت پال کو امیدوار بنایا تھا۔ اجیت پال نے اپنے قریبی حریف سماج وادی پارٹی کی سیما سچان کو 11872 ووٹوں سے شکست دی۔مسٹر پانڈے نے کہا کہ سکندرا میں ملی جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں نظم و نسق درست ہے۔ عوام نے اپوزیشن کے دعوؤںکو مسترد کر دیا۔ کسانوں کے مفاد میں اٹھائے جا رہے اقدامات کو بھی عوام نے صحیح ٹھہرا دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh