logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

حیدرآباد 8دسمبر ( یواین آئی ) آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے ممتاز فزیشین اور سرجن ڈاکٹر آر این کے بھارگو ا‘ سکریٹری سرجنس سوسائٹی و صدر نشین فلم جرنلسٹس اینڈ کریٹکس سوسائٹی کا ایک تعزیتی جلسہ اتوار 10دسمبر کو6:00بجے تا 8:00بجے شب مدینہ ایجوکیشن سنٹر روبرو باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔صدر کمیٹی ایس زیڈ سعید نے بتایا کہ اس جلسہ میں اہم شخصیتیں ڈاکٹر بھارگوا کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج ادا کریں گی۔مسٹر جی سدھیر صدر نشین سدھیر کمیٹی برائے اقلیتی بہبو د صدارت کریں گے۔ مسٹر فاروق حسین ایم ایل سی ‘ پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت‘ طبابت و خاندانی بہبود مسٹر راجیش تیواری ‘ ڈائریکٹر محکمہ صحت و طبابت کے علاوہ دیگر ممتاز فزیشین اور سرجنس شرکت کریں گے۔وزیر صحت مسٹر لکشما ریڈی‘ مسٹر کے وی رمنا چاری ایڈوائزر کلچرل افےئرز ااینڈ میڈیا ‘ممتاز کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سوما راجو‘ اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سجن اگروال‘ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رنبیر سنگھ ‘ڈاکٹر پرساد نیورولوجسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر ٹی وی سرینواس اسپائینل سرجن کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ جنرل سکریٹری میر ایوب خان نے عوام اور میڈیسن کے طلبا و طالبات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh