logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) آل انڈیا تنظیم علماء حق کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی امن کانفرنس میں مشہور صحافی منیشا بھلہ کووقار صحافت اور سعید انجم کو آفتاب صحافت ایوارڈ سے فلسطینی سفیر عدنان محمدجابر ابوالحئی، مولانا خضر احمد اور مولانا اعجاز عرفی قاسمی کے ہاتھوں نوازاگیا۔محترمہ منیشا ’ڈیموکریسیا‘ نام کی نیوز پورٹل چلاتی ہیں اور وہ اس سے قبل آؤٹ لک میگزین کی سینئر صحافی رہ چکی ہیں انہیں وقار صحافت کے ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ اس کے علاوہ سعید انجم جو یو این آئی اردو سروس سے منسلک ہیں اور صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر محترمہ منیشا بھلہ نے کہا کہ اس وقت غیرجانبدار میڈیا کی سخت ضرورت ہے کیوں کہ اس میڈیا گودی میڈیا بن چکا ہے اور لوگوں کے احساسات کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہا ہے اور ان کے عام لوگوں سے متعلق مسائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ محترمہ بھلہ نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے ہم جیسے صحافیوں کو حوصلہ ملتا ہے تاکہ ہم عوام کے مسائل اٹھاتے رہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh