logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

آگرہ،16جنوری(یو این آئی) دنیا کے سات عجائبات میں شامل تاج محل کے دیدار کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو واہ تاج کہنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ مسٹر نتن یاہو اپنی اہلیہ سارا کے ساتھ آج تقریباً گیارہ آگرہ پہنچے اور تاج کے احاطے میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک موجود رہے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ ڈائنا بنچ پر بیٹھ کرتصویر بھی کھنچوائی۔ اس موقع پر لوک فنکاروں نے بہترین رقص طاؤس پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔فنکاروں نے بھی ان کے ساتھ فوٹو کھنچوائی۔سخت حفاظتی انتظاماتی کے درمیان نتن یاہو فن تعمیر کے اس نادر روزگار نمونے کو دیکھتے رہے اور اس کی تعریف کی۔ نتن یاہو کی موجودگی میں عام سیاحوں کو تاج کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاج محل کی دیدار کے بعد انہوں نے ایک ہوٹل میں لنچ کیا اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی جو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ نے اسرائیل کے وزیر اعظم کا ہوائی اڈہ پر خیر مقدم کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh