logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

بریلی، 16 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں بریلی کے سبھاش نگر علاقے میں پولیس تصادم میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا ہے۔ ایک سپاہی کو بھی گولی لگی ہے ۔ بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ صبح تقریباً چھ بجے سبھاش نگر علاقے کے روندھی گاؤں کے جنگل کے پاس بدمعاش اقبال اپنے ساتھیوں کا انتظار کررہا تھا۔ پولیس نے بدمعاش کو گھیر لیا ۔ گھبراکر اقبال نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک کانسٹبل گورو زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اقبال زخمی ہوگیا اور تبھی پولیس نے اس پر اپنا شکنجہ کس لیا۔ اقبال کے پاس سے ایک پستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال کے خلاف کئی سنگین معاملات درج ہیں۔ پولیس نے اس پر 15 ہزار روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ زخمی پولیس کانسٹبل اور بدمعاش اقبال کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh