logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی،11جنوری(یواین آئی)دہلی میں آج درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں کو صبح ٹھنڈ سے تھوڑی راحت ملی اور دن میں دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت آٹھ ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جو کل کے 6.8ڈگری کے مقابلے 1.2ڈگری سیلیس زیادہ ہے۔صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کا تناسب 87فیصد ریکارڈ کیاگیا۔دن میں آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم میں معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔دہلی اور قومی دارالحکومت علاقے میں حد بصارت کی سطح کم رہنے اور آمدو رفت سے متعلق دیگر مسئلوں کی وجہ سے 30ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 22 کو منسوخ کردیاگیا ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اس دوران ہوا کا معیار بےحد خراب رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh