logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) صدر اور تینوں افواج کے سپریم کمانڈر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر تمام فوجیوں کو خواہشات دی ہیں۔مسٹر كووند نے 70 ویں آرمی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے’’ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائیو ں، بہنوں، جنگ کے بہادروں اور وردی پوش فوجیوں کے خاندان کے لوگوں کو مبارکباد۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ۔ ہر ہندوستانی چین کی نیند سو سکتا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ آپ چوکنے اور الرٹ رہتے ہیں‘‘۔مسٹر مودی نے فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو آرمی ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہر شہری کو آپ پر بھروسہ اور فخر ہے۔ فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت تو کرتی ہی ہے آفات اور حادثات کے وقت امدادی مہمات کی انسانی کوششوں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون دیتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے ' ہماری فوج کے لئے ملک ہمیشہ سب سے پہلے آتا ہے۔ملک کی خدمت جبکہ اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے تمام عظیم افراد کو میں سلام کرتا ہوں۔ ہندوستان آپکی بہادری اور حوصلہ کو کبھی نہیں فراموش نہیں کرے گا‘‘۔آج ملک بھر میں فوجی ہیڈ کوارٹروں میں 70 واں آرمی ڈے منایا جا رہا ہے۔اہم تقریب دہلی کینٹ واقع كریپا گراؤنڈ میں منایا جا رہا ہے جہاں فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت پریڈ کی سلامی لیں گے اور فوجیوں کو بہادری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔خیال رہے فیلڈ مارشل کے ایم كریپا کو فوج کا پہلا ہندوستانی سربراہ بنائے جانے کی یاد میں ہر سال 15 جنوری کو’ آرمی ڈے‘کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh