logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

جموں، 19 جنوری (یو این آئی) جموں کے آر ایس سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی طرف سے آج سویرے کی جانے والی فائرنگ میں دو شہریوں کی موت ہوگئی، اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے جموں کے آر ایس سیکٹرمیں ارنیا علاقے آج سویرے فائرنگ کی اور سانبا کے رام گڑھ سیکٹر نیز کٹھوا کے ہری نگر سیکٹر میں بھی کئی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دو شہریوں کی موت اور سات لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ آر ایس پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بی ایس ایف کے جوان سرحد پار سے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بچنو دیوی (50) اور ساحل (25) کے طورپر کی گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی ارنیا میں پاکستان کی فائرنگ سے ایک خاتون اور بی ایس ایف جوان کی موت ہوگئی تھی۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے جموں میں کہا کہ سرحد پر جنگ جیسی صورتحال ہے اور لائن آف کنٹرول پر کمانڈروں کو پاکستان کی فائرنگ کا سخت جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh