logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے عدلیہ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے حملے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی کروا رہی ہے۔کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ " یہ تشویشناک اور بدقسمتی کی بات ہے کہ آر ایس ایس کے ذریعے بی جے پی عدلیہ پر حملہ کروا رہی ہے۔ پورا ملک چاہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ججوں نے جو مسائل اٹھائے ہیں ان کا حل ہونا چاہئے لیکن بی جے پی اس معاملے کو حل کرنے کے بجائے الجھار رکھنا چاہتی ہے"۔ مسٹر سورجےوالا نے یہ تبصرہ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار جے نندمار کے اس بیان پر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے سیاسی سازش کے تحت چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف 12 جنوری کو پریس کانفرنس کی تھی۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا تھا کہ چار ججوں نے جو کچھ کیا اسے بھلایا نہیں جا سکتا کیونکہ انہوں نے عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد کو چھلنی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh