logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے فلم 'پدماوت کی ریلیز کے لئے سینٹرل فلم سرٹیفیکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) کی طرف سے دی گئي منظوری منسوخ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سے آج انکار کر دیا۔ پیشے سے وکیل ایم ایل شرما نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے اس کیس کو خاص طور سے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پدماوت کو ریلیز کئے جانے سے کئی ریاستوں میں امن و قانون کا نظام بگڑنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں عدالت کو سی بی ایف سی کی طرف سے فلم کو ریلیز کے لیے دی گئی منظوری رد کر دینی چاہئے۔ چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ عدالت کل ہی اس معاملے میں اپنا عبوری حکم سنا چکی ہے۔جسٹس مشرا نے کہا کہ قانون و انتظام سنبھالنا کورٹ کا کام نہیں، یہ حکومت کا کام ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مسٹر شرما کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh