logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

سماجی رابطے کی ایپ سنیپ چیٹ نے سعودی عرب کے صارفین کے لیے الجزیرہ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ان سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ قطری نشریاتی ادارے کے اکاؤنٹ ’ڈسکور پبلیشر چینل‘ کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ ان کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔’سیاسی بحران کی وجہ ایران اور نہ ہی الجزیرہ'کیا الجزیرہ بقا کی جنگ جیت پائے گا؟قطر بحران: ’دوحہ 13 مطالبات پر 10 روز میں عمل کرے‘قطر کا سعودی عرب سمیت عرب ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تنازع جاری ہے۔ان چاروں ممالک نے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کے تحت قطر کے سے ساتھ تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور میڈیا کی آزادی کے لیے سرگرم افراد کے مطابق سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہیں جہاں پر میڈیا کے لیے کڑی پابندیاں ہیں۔تاہم سعودی حکام الجزیرہ کو بالخصوص ناپسند کرتے ہیں۔ سعودی عرب قطری حکومت سے الجزیرہ کی بندی کا مطالبہ بھی کر چکا ہے۔ یہ مطالبہ قطر کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں پیش کردہ شرائط میں شامل تھا۔یہ شرائط بعد میں واپس لے لی گئی تھیں۔سعودی عرب مشرق وسطی میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے کیونکہ یہاں بڑی تعداد میں سمارٹ فون صارفین ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بعض دفعہ سنیپ چیٹ جیسی امریکی کمپنیوں کو بھی مقامی قوانین کی پابندیوں کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔سنیپ چیٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہنا تھا ’ہم جن جن ممالک میں کام کرتے ہیں وہاں کے مقامی قوانین سے مطابقت پیدا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh