logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ٹوکیو: جاپانی فنکارہ نے اپنے فن کی بدولت قالین پر مشہور کرداروں کی نقش سازی کرکے قالین کی شکل کو ہی بدل دیا۔دنیا بھرمیں گھروں میں خوبصورتی کے لیے قالین کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قالین کے شوقین افراد اسے نہ صرف زمین پر بچھاتے ہیں ہیں بلکہ کمروں کو حسین بنانے کے لیے دیواروں پر بھی آویزاں کرتے ہیں اور اگر اسی قالین پر منفرد شکل اور ثقافت کی نقش و نگاری کردی جائے تو اس کا حسن کچھ اور ہی ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون مصورہ کو یہ احساس ہوا کہ وہ قالین کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے مشہور جاپانی کرداروں کے درست ترین اسکیچز بناسکتی ہیں جب کہ یہ کردار کہانیوں، کارٹونز یا کامک بک سے اخذ کردہ ہیں، ان میں خلائی مخلوقات، روبوٹ نما انسان اور دیگر کردار شامل ہیں۔جاپانی فنکارہ کا کہنا ہے اکثر قالین پر ویکیوم کرنے کے بعد مختلف نقش بنے نظر آتے تھے جس کے بعد انہوں نے اس عارضی نقش کو مستقل طور پر بنانے کی ٹھان لی جس کے بعد قالین پر اسپائیڈرمین اور پانڈا سمیت مختلف جانوروں کے اسکیچ بنا کر قالین کی شکل کو ہی تبدیل کردیا۔قالین پر فن سازی کی ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فن کو دنیا کے سامنے تو پیش کردیا لیکن اپنے نام اور چہرے کو آج تک چھپائے رکھا ہے کیوں کہ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فنکار اپنے چہرے سے نہیں بلکہ اپنے فن کی وجہ سے  پہچانا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh