logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

وجے واڑہ، 11 دسمبر (یو این آئی) تجربہ کار کھلاڑی گوتم گمبھیر (95) اور دھورو شوری (ناٹ آؤٹ 46) کی کارآمد اننگز سے دہلی نے رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل مقابلے میں پیر کے روز مدھیہ پردیش کو سات وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا ۔دہلی کو جیت کے لئے 217 رن کا ہدف ملا تھا۔ اس نے دوپہر کے سیشن میں 51.4 اوور میں تین وکٹ پر 217 رن بناکر ا سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ دہلی نے صبح دوسری اننگز کی شروعات کل کے 8 رن سے آگے کی تھی اور اس کے سبھی 10 وکٹ محفوظ تھے۔ بلے باز چندیلا (4) اور وکاس ٹوکس (4) رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ وکا س حالانکہ چھ رن پر ہی ایشور پانڈے کی گیند پر ہرپریت سنگھ کوکیچ دے بیٹھے۔ لیکن پھر دوسرے وکٹ کے لئے سابق کپتان گمبھیر اور چنیدلا نے ملکر 98 رن جوڑ ے اور11 رن پر ایک وکٹ کے نقصان سے ابھرتے ہوئے ٹیم کو 109 رن تک لے گئے۔ چندیلا نے 85 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکے لگاکر 57 رن کی نصف اننگز کھیلی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh