logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

موہالی، ۱۳ دسمبر (یواین آئی) اپنی کپتانی میں پچھلی شرمناک شکست سے پریشان سلامی بلے باز روہت شرما (ناٹ آوٹ 208) نے نکتہ چینوں کو سخت جواب دیتے ہوئے بدھ کو دوسرے کرو یا مرو کے ون ڈے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف رنوں کی بارش کرتے ہوئے اس کے سامنے جیت کے لیے 393 رنز کا ہمالیائی ہدف رکھا۔آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے لیے کھیلنے والے سری لنکا کے کپتان تشارا پریرا کا ٹوئنٹی 20 لیگ کے اپنے گھریلو میدان پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہندوستانی بلے بازوں نے غلط ثابت کرتے ہوئے چار وکٹ پر مقررہ 50 اوور میں 392 رن کا بڑا اسکوربنایا گزشتہ میچ میں سات وکٹ سے ہار کر تین میچوں میں صفر۔ایک سے پیچھے ہونے والی ٹیم انڈیا کے لیے سلامی بلے باز اور کارگزار کپتان روہت شرما نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موہالی کے میدان پر 153 گیندوں میں 13 چوکے اور 12 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 208 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کھیلی۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت سب سے زیادہ تین ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ یہ ان کا ون ڈے میں ذاتی طور پر تیسرا بہترین اسکور ہے جبکہ ون ڈے تاریخ میں اوور آل یہ ان کا چھٹا بہترین اسکور بھی ہے۔روہت نے اپنی 16 ویں ون ڈے سنچری 115 گیندوں میں مکمل کی جبکہ 133 گیندوں میں اپنے 150 رن مکمل کئے۔ اس کے بعد انہوں نے چوکے چھکے کی بارش کرتے ہوئے 151 گیندوں میں 200 رن پورے کئے۔روہت نے اپنی ڈبل سنچری مکمل كرنےے کے ٹھیک بعد چھکا بھی لگایا ۔ ان کی اس بہترین اننگز سے اسٹینڈ میں موجود ان کی بیوی کافی جذباتی ہوگئی تھیں جبکہ ڈگ آؤٹ میں ہندوستانی کوچ روی شاستری اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر سری لنکائی کھلاڑیوں نے بھی روہت کو مبارک باد دی۔30 سالہ بلے باز روہت نے اسی کے ساتھ ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا تیسرا سب سے بڑا اسکور بھی اپنے نام کیا۔ ون ڈے میں تین ڈبل سنچری بنانے والے روہت کا سری لنکا کے خلاف یہ دوسرا بڑا اسکور بھی ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ 264 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سال 2013 میں انہوں نے 209 رن بنائے تھے جو ان کا ون ڈے میں پہلی ڈبل سنچری تھی ۔سال 2016 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن سری لنکا کے خلاف بدھ کو دوسرے ون ڈے میں انہوں نے ناٹ آؤٹ 208 رن بنانے کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں اپنی تیسرا بہترین اسکور بھی اپنے نام کردیا۔ اگرچہ اپنے دوسرے بہترین اسکور سے وہ صرف ایک رن ہی پیچھے رہے۔ایک سرے پر جم کر رن بنانے والے روہت کا ساتھ دوسرے سرے پر شکھر دھون اور پھر شريس ایر نے بھی دیا ،جنہوں نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ روہت کا ساتھ شکھر نے پہلے وکٹ کے لئے 115 رن جبکہ دوسرے سرے پر ایر نے 213 رن کی ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے موہالی کے گراؤنڈ پر ہندوستان کا سب سے بڑا اسکور بنا یا۔دھون نے 67 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے لگا کر 68 رن اور اپنا محض دوسرا ون ڈے کھیل رہے ایر نے 70 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکے لگا کر 88 رن بنائے۔ 23 سالہ کھلاڑی کی یہ پہلی ون ڈے نصف سنچری ہے انہوں نے دھرم شالہ میں ہی اپنا پہلا ون ڈے کھیلا ہے جبکہ دھون کی یہ 23 ویں نصف سنچری ہے۔دھرم شالہ میں جیت سے پرجوش سری لنکا کی ٹیم کےگیندباز اس مرتبہ فلاپ رہے اور 22 ویں اوور میں جاکر انہیں پہلی کامیابی دھون کے طور پر ملی جب شناكا پاتھرانا نے انہیں لاهرو ترمانے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اگرچہ دوسرا وکٹ نکالنے میں بھی سری لنکا کے پسینے چھوٹ گئے اور ہندوستان کے اسکور میں 213 رنز کے اضافے کے بعد جاکر ایر کو تشارا پریرا نے آؤٹ کیا۔گزشتہ میچ میں ایک سرے پر اکیلے کھڑے رہے مہندر سنگھ دھونی اس وقت پانچ ہی گیندیں کھیل سکے اور ایک چھکا لگا کر سات رن بنائے۔ انہیں پریرا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہیں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی پریرا کے ہاتھوں ترومانے کو کیچ دے کرآوٹ ہوئے اور پانچ گیندوں میں آٹھ رن ہی بنا پائے۔ اگرچہ ایک سرے پر روہت ٹکے رہے اور آخری گیندوں میں بھی انہوں نے چوکے چھکے لگائے۔آئی ایس بندراپی سی اے اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان تشارا پریرا نے 80 رن دے کر ہندوستان کے تین وکٹ حاصل کیے اور اکیلے کامیاب گیندباز بھی رہے جبکہ پاتھرانا کو 63 رن پر ایک وکٹ ملا۔ نوان پردیپ ٹیم کے سب سے مہنگے گیندباز رہے جنہوں نے 10 اوور میں 106 رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔ اس کے علاوہ سرنگا لکمل نے 71 رن لٹايے۔میچ میں سری لنکا کے کپتان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھا جبکہ ہندوستانی ٹیم میں 18 سالہ واشنگٹن سندر کو ون ڈے میں قدم رکھنے کا موقع ملا۔ وہ ہندوستان کے لیے پہلی مرتبہ کھیلنے والے ساتویں سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh