logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

واشنگٹن، 8 دسمبر (یو این آئی)شمالی کوریا کے ساتھ چل رہےتنازعہ کے درمیان امریکہ نے جنوبی کوریا کے پیونگ یونگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2018 میں اپنی شرکت کی قیاس آرائیوں پر روک لگا دی ہے اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان کھیلوں میں حصہ لینے کےلئے کافی حوصلہ افزاء ہے۔ سال 2018 میں جنوبی کوریا کے پیونگ یونگ میں سرمائی اولمپکس منعقد ہونگے لیکن اس کے پڑوسی شمالی کوریا کے مسلسل میزائل ٹیسٹ سے سیکورٹی کو لے کر بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ساتھ ہی شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بھی امریکی کھلاڑیوں کے ان کھیلوں میں حصہ لینے پر خدشہ تھا۔اس درمیان وائٹ ہاؤس کی میڈیا سیکرٹری ساراه سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ پیونگ یانگ اولمپکس میں حصہ لینے کے لئےکافی پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا ’’امریکہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے بہت زیادہ حوصلہ افزاء ہے۔ امریکی باشندوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے اور ہم جنوبی کوریا حکومت اور دیگر منتظمین سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرانے کے لئے رابطے میں ہیں۔”

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh