logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ایڈیلیڈ،6 دسمبر (یواین آئی) مشیل اسٹارک (88 رن پر پانچ وکٹ) اور جیش ہیزلووڈ کے آخری دن میچ میں شروعاتی 16 گیندوں میں دو اہم وکٹوں کی بدولت میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دلچسپ انداز میں بدھ کے روز ایشیز سیریز کا دوسرا ایڈیلیڈ ٹسٹ 120 رنوں کے فرق سے جیت لیا۔آسٹریلیا نے پہلا برسبنین ٹسٹ 10وکٹ سے جیتا تھا اور اب ا س نے ایڈیلیڈ اوول میں دوسرا میچ جیت کر پانچ میچوں کی ایشیز سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ کے پاس چھ وکٹ باقی تھے اور اسے اپنا پہلا ڈے نائٹ ایشیز میچ جیتنے کے لئے 178 رن کی ضرورت تھی۔ لیکن اس نے اپنے باقی کے چھ وکٹ محض 57 رن جوڑ کر ہی گنوادیئے۔میچ میں 354 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی دوسری اننگز کو آسٹریلیائی گیند بازوں نے 84.2 اوور میں 233 رن پر سمیٹ دیا۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز اسٹارک نے 19.2 اوور میں 88 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ حاصل کئے۔ اسٹارک نے ٹسٹ میں اٹھویں بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔ حالانکہ اس کے باوجود دادوتحسین سب سے زیادہ ہیزلووڈ نے لوٹی جنہوں نے 20اووروں میں 49 رن پر دو وکٹ نکالے۔آسٹریلیائی تیز گیند باز نے دوسرے ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کی شروعات کے 16 گیندوں میں انگلش کپتان جو روٹ (67) اور کرس وکس (5) کے اہم وکٹ حاصل کئے اور جیت کی راہ ہموار کی۔ دونوں کھلاڑی کل کے اپنے ناٹ آؤٹ اسکور پر ہی آؤٹ ہوئے اور اسکور میں کوئی اضافہ نہیں کرسکے۔ہیلزووڈ نے دن کی دوسری ہی گیند پر واکس کو آؤٹ کیا جبکہ دو اوور کے بعد انہوں نے روٹ کو ٹیم پین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ روٹ اپنے کل کے 67 رن کے اسکور پرآؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 123 گیندوں میں نو چوکے لگائے ۔ روٹ کریز پر ٹکے ہوئے تھے جس سے ایک وقت انگلینڈ کی میچ میں واپسی تقریباً طے مانی جارہی تھی لیکن ان کے بعد پھر جانی بائیریسٹو ہی کچھ دیر ہی ٹکنے کا جذبہ دکھا سکے۔وکٹ کیپر بلے با ز بائیریسٹو نے 57 گیندیں کھیلی اور پانچ چوکوں لگاکر 36 رن بنائے۔ آل راؤنڈر معین علی نے 20 گیندوں میں دو رن بنائے اور انگلینڈ کا آخری ڈی آر ایس ریفرل بھی لیا جب ناتھن لیون نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔لیکن ٹریکنگ سسٹم نے امپائر کے فیصلے پر ہی مہر لگائی۔ آسٹریلیا کو اس وقت اپنی جیت کا یقین ہوگیا تھا ۔پھر اسٹارک نے بریسٹو کو بولڈ کرکے انگلینڈ کا آخری وکٹ لے کر جیت کی خانہ پوری مکمل کی۔اسمتھ کی آسٹریلیائی ٹیم اب پرتھ میں سریز پر 0-3 سے قبضہ کرنے کے ارادے سے اترے گی ۔ یہ میچ 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ مختصر اسکور۔آسٹریلیا پہلی اننگز 8 وکٹ پر 442 رن، دوسری اننگز 138 رنانگلینڈ پہلی اننگز 227 رن اور دوسری اننگز 233 رن۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh