logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) دھنجے ڈی سلوا کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار ا ننگز کے دم پر سری لنکا نے ہندستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کرتے ہوئے بدھ کے روز پانچویں دن لنچ تک چار وکٹ پر 119 رن بنالئے ہیں۔ سری لنکا نے 410 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کل کے تین وکٹ پر 31 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور صبح کے سیشن میں 31 اووروں میں 88 رن جوڑے۔ لنچ کے وقت ڈی سلوا 128 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رن اور کپتان دنیش چانڈی مل 71گیندوں میں دو چوکوں کی بدولت 27 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے 84 رن کی ساجھے داری ہوچکی ہے۔سری لنکا نے صبح کے سیشن میں ایک وکٹ گنوایا۔ آل راؤنڈر ایجیلو میتھیوز 20 گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کی گیند پر سلپ میں رہانے کو کیچ دے بیٹھے۔ڈی سلوا نے صبح 13 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور آف اسپنر روی چندر اشون پر لانگ آف پر چوکا مارنے کے بعد اپنی تیسری نصف سنچری 92 گیندوں میں مکمل کی۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh