logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

موہالی، 14 دسمبر (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے نگراں کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دھرمشالہ میں ملی زبردست شکست کے بعد سیریز میں واپسی کے لئے موہالی جیسی جیت ان کے لئے انتہائی ضروری تھی اور بطور کپتان ملی یہ فتح ان کے لیے اہم ہے۔کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 208) کی شاندارتیسری ڈبل سنچری کے بعد اپنے ساتھیوں کی بہترین گیندبازی کی بدولت سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں بدھ کو 141 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں 1-1 سے برابر حاصل کر لی ۔روہت نے میچ کے بعد کہا ’’آج کا دن میرے لئے بہت اہم ہے۔ میرے لئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا، خاص طور پر دھرمشالہ کی ذلت آمیز شکست سے نمٹنے کے لئے.

ہم نے شروع سے ہی بہترین بلے بازی کی۔شکھر دھون نے ٹیم کو بہترین آغاز دیا۔ شریس ایر کو دیکھ کر ایسا نہیں لگا کہ وہ اپنا دوسرا ہی ون ڈے کھیل رہے ہیں‘‘۔یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں روہت سب سے زیادہ تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ یہ ان کا ون ڈے میں ذاتی طور پر تیسرا سرفہرست ا سکور ہے جبکہ ون ڈے کی تاریخ میں اوور آل یہ چھٹا بہترین اسکور بھی ہے۔روہت نے اپنی سولہویں یک روزہ سنچری 115 گیندوں میں مکمل کی جبکہ 133 گیندوں میں 150 رن پورے کئے۔ اس کے بعد انہوں نے چوکے اور چھکے لگاتے ہوئے 151 گیندوں میں 200 رن پورے کئے۔ روہت نے اپنی ڈبل سنچری مکمل كرنے کے ٹھیک بعد چھکا لگاکر اپنی بہترین باری کی خوشی منائی۔کپتان نے کہا ’’میں نےپہلے 100 رن بہت تاخیر سے بنائے اس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں یہاں تک نہیں روکوں مجھے آگے بھی کھیلنا ہے اور میں حالات کے پیش نظر گیند کی لائن میں ہی شاٹس کھیلتا گیا۔میں نے گزشتہ ڈبل سنچریوں میں بھی اسی ’مائنڈ سیٹ‘ کے ساتھ بلے بازی کی تھی۔30 سالہ بلے باز روہت نے اسی کے استھ یک روزہ بین الاقوامی کیرئیر کا اپنا تیسرا سب سے زیادہ اسکور بھی بنا ڈالا۔ ون ڈے میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے روہت کا سری لنکا کے خلاف یہ دوسرا بڑا سکور بھی ہے۔ انہوں نے 2014 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کے سرفہرست 264 رنوں کی اننگز کھیلی تھی جبکہ2013 میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے 209 رن بنائے جو ان کی ون ڈے میں پہلی ڈبل سنچری تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے طور پر ہم اسی سوچ کے ساتھ وشاکھاپٹنم میں بھی کھیلیں گے۔ انہوں نے ماننا ہے کہ وہاں پر حالات مختلف ہوں گے لیکن ہمیں اس کے مطابق ہی اپنی طاقت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھیلنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh