logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری امیتابھ چودھری نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو پہلے بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔چودھری نے بتایا کہ پوری ٹیم 27 دسمبر کوجنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ایسےکسی بھی منصوبہ پر تبادلہ خیال نہیں ہوا کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کوجنوبی افریقہ پہلے بھیجا جائے تاکہ وہ وہاں کے حالات سےواقف ہو سکیں‘‘۔ہندستان نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے دورے میں کچھ کھلاڑیوں کو پہلے بھیجا تھا ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ٹیم کو اس اہم دورے کی تیاری کے لئے زیادہ وقت نہیں مل پائے گا۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں ک ہ 2010 کی طرح کچھ ٹیسٹ کھلاڑی کو پہلے جنوبی افریقہ بھیجا جا سکتا ہے۔ہندستانی ٹیم 27 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی اور 31۔30 دسمبر کو پرل میں دو روزہ پریکٹیس میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 5 جنوری کو کیپ ٹاؤں میں شروع ہوگا جبکہ دیگر دو ٹیسٹ سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh