logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ڈھاکہ، 11 دسمبر (یو این آئی) دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سری لنکا کے خلاف جنوری میں ہونے والی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز سے عین قبل بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ مشفق الرحیم کی جگہ لیں گے۔یہ اطلاع بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے دی ہے۔قبل ازیں شکیب الحسن 2009 سے 2011 تک 9 ٹسٹ میچوں میں بھی کپتانی کرچکے ہیں۔ اس برس اکتوبر میں ہی جنوبی افریقہ کے دورے میں انہیں ٹوئنٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنایا گیا تھا۔ افریقہ کے دورے میں مشفق کی کپتانی میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔بلے باز تمیم اقبال کو ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے لیکن ٹیسٹ میں ان کی جگہ شکیب کے ساتھ آل راؤنڈر محموداللہ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ تیز گیندباز مشرف مرتضی یک روزہ ٹیم کے کپتان بنے ہوئے ہیں۔بی سی بی کے صدر نجم الحسن نے کہا ’’ہم نے ٹیسٹ کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شکیب اب ہماری ٹیم کے نئے ٹیسٹ کپتان ہوں گے جبکہ محمود اللہ آئندہ سیریز سے اب نئے نائب کپتان ہوں گے‘‘۔بنگلہ دیشی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ایک بھی جیت درج نہیں کی تھی جس کی وجہ سے چیف کوچ چنڈیکا هاتھروسنگھا کو عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh