logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی)اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک سمیت 9 ہندوستانی خاتون پہلوانوں نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ کشتی مقابلے میں سونے کے تمغے جیت لئے ہیں۔ہندوستانی خاتون پہلوانوں نے 9 سونے کے تمغوں کے علاوہ سات چاندی اور چار کانسے کے تمغے بھی حاصل کئے ہیں۔ خاتون ٹیم نے سبھی 10 زمروں میں سونا حاصل کیا۔ہندوستان گریکو رومن پہلوانوں نے سبھی10 زمروں میں 10 سونے اور 10 چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں اس طرح اب تک 19 سونے ، 17 چاندی اور چار کانسے کے تمغے حاصل کرلئے ہیں۔ریا اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ساکشی ، رتو فوگاٹ، ونیش اور گیتا نے سونے کے میڈل جیتے۔ ہندوستان کی تمغے حاصل کرنے والے اس طرح ہیں۔سونے کے تمغے کی فاتح: 50 کلوگرام ریتو، 55 کلوگرام ونیش، 57 کلوگرام پوجا ڈانڈا، 59 کلوگرام گیتا، 62 کلوگرام ساکشی ملک، 65 کلوگرام رتو ملک، 68 کلوگرام دویا کاکران، 72 کلوگرام کرن۔چاندی کے تمغے کی فاتح: 50 کلوگرام نرملا دیوی، 53 کلوگرام پنکی، 55 کلوگرام منیشا، 57 کلوگرام سنگیتا، 59 کلوگرام رویتا، 65 کلوگرام رتو ملک، 76 کلوگرام پوجا۔کانسے کے تمغے کی فاتح: 68 کلوگرام مونیکا، 62 کلوگرام پوجا تومر، 72 کلوگرام منو تومر، 76 کلوگرام کویتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh