logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

برسبین، 22 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم کے سلامی بلے باز اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر جمعرات سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایشیز سریز ٹسٹ کے عین قبل فٹ ہوجائیں گے اور میچ میں کھیل سکیں گے۔وارنر کو منگل کو پریکٹس کے درمیان فیلڈنگ کرتے وقت گردن میں چوٹ لگ گئی تھی اس کے بعد انہیں فوراً علاج کے لئے لے جایا گیا تھا ۔ وارنر نے گردن میں چوٹ لگنے کے بعد بلے بازی کی بھی پریکٹس کی لیکن وہ زیادہ دیر تک اس سے جاری نہیں رکھ سکے تھے۔اسمتھ نے بدھ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا وارنر کو امید ہے کہ وہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ اگر وارنر اپنی فٹنیس ثابت نہیں کر پاتے ہیں تو ان کی جگہ کسی اور کو کور کے طور پر بلایا جائے گا۔کپتان نے کہا کسی اور کے پاس ان کے کور کے طور پر ٹیم میں شامل ہونے کا اچھا موقع ہوگا۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسی پوزیشن میں ہیں کہ ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو کوور کے طور پر بلایا جائے۔ انہیں یقین ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔کرک انفو کے مطابق جارح بلے باز گلین میکس ویل کو زخمی وارنر کی جگہ کور کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میکسویل نے گھر میں اب تک ایک بھی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ لیکن انہیں اس سال مارچ میں ہندستان دورے پر رانچی میں اپنی پہلی ٹسٹ سنچری بنائی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh