logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

سونگ نے سندھو کو ہرایا

Thu 04 Jan 2018, 17:11:47

لکھنؤ 04 جنوری (یواین آئی) جنوبی کوریا کی سونگ جی ہیون نے پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے ایڈیشن -3 میں جمعرات کی رات ہندوستان کی اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ کی نقرئی تمغہ فاتح پی وی سندھو کو خواتین کے سنگلز کے دلچسپ مقابلے میں 11-15، 15-13، 15-14 سے شکست دی۔بابو بنارسی داس اسٹیڈیم میں دہلی ڈیشرس کی سونگ نے چنئی اسمیشرس کی سندھو کو لیگ میں آٹھ مقابلوں کے بعد پہلی شکست دی۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس میچ میں سندھو نے پہلا گیم اپنے نام کر لیا تھا۔ اس کے بعد سونگ نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا کھیل جیت کر مقابلہ تیسرے گیم میں پہنچا دیا، جہاں سونگ جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔تیسرا گیم دلچسپ رہا۔سندھو نے 4-1 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن سونگ نے 6-6 اور پھر 9-9 سے برابر ی کرلی۔ سندھو نے پھر 11-9 کی برتری حاصل کی ۔سونگ نے ایک بار پھر اسکور 11-11 کر دیا۔ یہاں سے سونگ آگے نکلیں اور 14-11 کی برتری حاصل کر لی۔ سندھو نے سونگ کو چیلنج دیا اور مسلسل تین پوائنٹس حاصل کرکے اسکور 14-14 سے برابر کر لیا، لیکن وہ سونگ کو جیتنے سے روک نہیں سکیں۔ سونگ نے ضروری ایک پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے جیت درج کی۔اس سے پہلے دہلی کی ٹیم پہلا میچ ہار کر منفی پوائنٹس میں پہنچ گئی تھی، لیکن اس کے بعد ونگ وونگ کی نسنٹ اور هوا ویئی نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ دہلی اپنا ٹرمپ میچ ہار چکی تھی۔ دہلی کی طرف سے مردوں کے ڈبلز میں کورٹ پر اترے ائیون سوجونووف اور ایوانوف ولادیمیر کی جوڑی کو چنئی کی یی یانگ اور بي سمت ریڈی كي جوڑي نے مسلسل گیموں میں 15-13، 15-11 سے شکست دی۔یہ دہلی کا ٹرمپ میچ تھا اور اس میچ کو ہارتے ہوئے وہ منفی پوائنٹس میں پہنچ گئی۔ یہاں چنئی نے ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا وہیں دہلی کے حصے میں منفی پوائنٹس گیا.

لیکن ونسنٹ نے اپنا میچ جیت کر دہلی کی میچ میں واپسي کرائی۔ انہوں نے مردوں کے سنگلز زمرے کے میچ میں برائس لیوریڈز کو 15-10، 13-15 سے شکست دیتے ہوئے دہلی کو منفی پوائنٹس سے باہر نکالا اور اسکور صفر۔ایک کر لیا۔تیسرے میچ میں دہلی کے تیان ہوواویئی نے تانوگسا ساینوسامبونس کو مسلسل گیموں میں 15-14، 15-10 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو برابری پر پہنچایا۔ یہ میچ کافی دلچسپ رہا۔تانوگسا پہلے گیم میں شروع سے ہی پیچھے تھے۔ ہوواویئی نے 8-5 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اگرچہ تانوگسانے واپسی کی کوششوں کو جاری رکھا اور اسکور 10-12 کر لیا۔ هوواوئي اپنی برتری کو کسی طرح برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور اور پہلا گیم ایک پوائنٹس کے فرق سے جیت گئے۔دوسرا گیم بھی کافی چیلنجنگ رہا جس میں تانوگسا نے اچھی شروعات کي اور 6-3 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن هوواوئي نے ہار تسلیم نہیں کی اور سکور 9-9 سے برابر کرکے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے گیم اپنے نام کرلیا اور اسکور 1-1 سے برابر کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh