logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

ویلنگٹن 06 جنوری (یواین آئی) کپتان کین ولیمسن (115) کی شاندار سنچری سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہفتہ کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 61 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 315 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔پاکستان نے 30.1 اوور میں چھ وکٹ پر 166 رن بنائے تھے کہ پھر بارش آنے کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہو سکا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔ولیمسن نے 117 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رن بنائے جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ مارٹن گپٹل نے 48، کولن منرو نے 58 اور ہنری نکولس نے نے 50 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 61 رن پر تین وکٹ لئے۔پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز فخر زماں ہی جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے جنہوں نے 86 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 82 رن کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 22 رن پر تین وکٹ اور ٹرینٹ بولٹ نے 35 رن پر دو وکٹ حاصل کیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh