logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

احمدآباد، 16 دسمبر (یو این آئی) انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بھی ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا غیر معمولی کارنامہ کر ہی دکھایا۔ اسی کے ساتھ وہ بھی ساتھی کرکٹر یوراج سنگھ اور سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ روی شاستری کے سرفہرست کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔جڈیجہ نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہوئے انٹر ڈسٹرکٹ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران جام نگر اور امریلي کے درمیان میچ میں کھیلتے ہوئے ایک اوور میں چھ چھکے لگاکر 69 گیندوں میں 154 رن بنائے ۔دلچسپ ہے کہ جڈیجہ میچ کے 10 ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آئے اور 15 ویں اوور میں انہوں نے مخالف ٹیم کے گیندباز نلام وامجا کے ایک اوور کی چھ گیندوں پر اسٹیڈیم کے ہر کونے میں چھکے اڑادیئے ۔ انہوں نے اپنی سنچری میں 10 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔ جڈیجہ کے اس کارکردگی کی بدولت مقررہ اووروں میں ٹیم نے چھ وکٹ پر 239 رن کا اسکور کھڑا کردیا۔ مخالف ٹیم امریلي مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 118 رن ہی بنا سکی اورجام نگر ٹیم نے یہ میچ 121 رنوں سے جیت لیا۔اسی کے ساتھ جڈیجہ بھی مختلف فارمیٹس میں یہ کامیابی حاصل کرنے والے انڈین آل راؤنڈر کھلاڑی یوراج اورشاستری کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سابق کرکٹر شاستری نے فرسٹ کلاس میچ میں ایک اوور میں جبکہ یوراج نے عالمی کپ کے دوران ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔انڈین ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں میں سے ایک جڈیجہ نے بھی اپنی اچھی کارکردگی سے محدود اوور وں کی اپنی قابلیت دکھانے کی کوشش کی ہے۔ نچلے آرڈر کے اچھے بلے باز اور ماہر لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ گزشتہ کافی عرصے سے ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی ہی بن کر رہ گئے ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلاف موجودہ محدود اوور سیریز سے بھی باہر ہیں۔محدود اوور کے لئے اسپنروں میں سلیکٹرز کی پسند یجویندر چہل، چائنامین گیندباز کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل جیسے نوجوان کھلاڑی بنے ہوئے ہیں ۔ جڈیجہ نے آخری ون ڈے اور ٹی 20 میں اس برس جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh