logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

واشنگٹن، 3 جنوری (رائٹر) امریکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر پاکستان کے اوپر دباؤ بنانے کے لئے اس کے خلاف مزید کارروائی کا جلد ہی اعلان کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سار سینڈرز نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا، "ہمارا مقصد ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کے لئے وہ (پاکستان) اور زیادہ کر سکتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنا چاہئے۔" انہوں نے کہا ، "مخصوص کارروائیوں کے تناظر میں، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کچھ اور تفصیلات دیکھنے کو ملیں گے‘‘۔قابل غور ہے کہ اپنی سرزمین پردہشت گردی کے نیٹ ورک پر لگام کسنے میں ناکام پاکستان کو دی جانے والی 25.5کروڑ ڈالر کی فوجی امداد پر امریکہ نے روک لگا دی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کل اس کا اعلان کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh