logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نئی دہلی، 6 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات متاثر ہوئیں۔دھند کی وجہ سے 85 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 18 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دہلی اور پورے قومی دارالحکومت علاقہ میں گھنے دھند کے سبب اورکم ویژیبلٹی کی وجہ سے تقریبا 64 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔آج بھی شدید سردی ہے۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 08:30 بجے رطوبت 97 فیصد رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائی اڈے پر ویژیبلٹی تقریبا 100 میٹر رہی۔ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ دن میں آسمان صاف رہے گا تاہم دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh