logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

واشنگٹن / سیول، 4 جنوری (رائٹر) وائٹ ہاؤس نے جوہری بٹن کے سائز کو لے کر صدر ڈوالڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو شمالی کوریا کے رہنما کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔واٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "صدر اور ملک کے لوگوں کو شمالی کوریا کے رہنما کے ذہنی فٹنس کو لے کر تشویش کا اظہار کرنا چاہئے‘‘۔گزشتہ روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس شمالی کوریا سے زیادہ طاقتور اور بڑا نیوکلیئر بٹن ہے جو کام بھی کرتا ہے۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے پیر کو کئے گئے دعوے کے جواب میں یہ بات کہی تھی۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے کہا’’مکمل امریکہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کے دائرے میں ہے اور نیوکلیئر بٹن ہمیشہ میرے میز پر ہوتا ہے.

یہ دھمکی نہیں، حقیقت ہے‘‘۔مسٹر ان کی اس دھمکی کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کر کےکہا’’میرے پاس بھی نيوكليير بٹن ہے جو زیادہ بڑا اور طاقتور ہے اور وہ کام بھی کرتا ہے‘‘۔غور طلب ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کو مسلسل بڑھا یاہے۔مسٹر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان زبانی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں ایک دوسرے پر کئی قسم کے تبصرے کر چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh