logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نیروبی۔ افريقی ملک کينيا ميں ایک دردناک سڑک حادثہ ميں 36افراد ہلاک اور16 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثہ ملک کے وسطی حصے ميں ايک بس اور ايک لاری کے درمیان ہونے والی ٹکر سے پیش آیا۔ رفٹ ويلی کے ٹريفک پوليس آفيسر زیروارومے نے بتايا کہ ہفتہ اور اتوار کی درميانی شب يہ حادثہ ناکورو شہر کے قريب پيش آيا۔ارومے کے مطابق تمام زخمیوں کواسپتا داخل کرایا گيا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو نکالنے کا کام بھی مکمل کر ليا گيا ہے۔يہ حادثہ مغربی کينيا کے شہر بوسيا سے راجدھانی نيروبی سفر کرنے والی بس اور ناکورو سے سفر پر گامزن ايک ٹرک کے درمیان پیش آيا جبکہ حادثہ ميں دونوں ہی گاڑيوں کے ڈائيور ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات ہیں کہ جس شاہراہ پر يہ حادثہ پیش آيا اس پر اسی ماہ حادثات ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔پوليس آفيسر زیروارومے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتيش سے ظاہر ہوتا ہے کہ غالباً بس کے بريک نے کام کرنا بند کر ديا تھا، جس کے سبب يہ حادثہ پيش آيا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کينيا ميں سالانہ تقريبا3000 افراد ٹريفک حادثات ميں ہلاک ہوتے ہیں تاہم حکام اس کا الزام بے پرواہی سے گاڑی چلانے والوں، ناقص گاڑيوں اور تيز رفتاری پر عائد کرتے ہیں جبکہ مبصرين کے مطابق سڑکوں کی ابتر حالت اور کسی بھی قسم کی ديکھ بھال کے فقدان پر اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh