logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

نیویارک، 4 جنوری (رائٹر) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور 2016 میں صدر کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کے نیویارک کے چپاوا واقع رہائش گاہ کے پیچھے انٹیلی جنس سروس کی عمارت میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ایجنسی نے ایک بیان میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت کلنٹن جوڑا گھر میں نہیں تھا۔ آگ پر فائر بریگیڈ کی مدد سے فوری طور پر ہی قابو پا لیا گیا۔بیان کے مطابق انٹیلی جنس سروس کے ایک ملازم نے دو بج کر 40 منٹ پر عمارت کی دوسرے منزل کی چھت میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔نیو کیسل محکمہ پولیس کے سارجنٹ آرتھر مینڈوزا نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔جرنل نیوز کے مطابق مسٹر کلنٹن نے 1999 میں پانچ کمروں والا اورتقریباً 5232 مربع فٹ پر پھیلا یہ گھر 10 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ چپاكوا نیویارک شہر سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh