logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

اسلام آباد، یکم جنوری (یو این آئی) پاکستان کی جیلوں میں اس وقت 457 ہندوستانی قیدی ہیں جن 399 مچھوارے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے یہاں ہندوستانی ہائی کمیشن کو ان قیدیوں کی فہرست سونپی گئی ہے۔ ڈیلی ایکسسیلسير میں کل شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ دراصل 2008 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سال میں دو بار ایک دوسرے کی جیلوں میں بند قیدیوں کی فہرست کے تبادلے پر رضامندی ہوئی تھی۔ اس معاہدے کے تحت پہلی فہرست یکم جنوری اور دوسری فہرست یکم جولائی کو سونپی جاتی ہے۔ محکمہ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں قائم ہندوستانی ہائی کمیشن کو 457 قیدیوں کی ایک فہرست سونپی ہے جس کے مطابق 58 عام شہری اور 399 مچھوارے پاکستان کی جیلوں میں قید ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آٹھ جنوری کو پاکستان 146 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی اپنے ملک کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے سپرد کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh